سانگھڑ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

سانگھڑ: (دنیا نیوز) سانگھڑ میں سی آئی اے پولیس نے مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات فروش شیر خان کنڈانی گرفتار کیا گیا، سنجھورو بائی پاس کے قریب ملزم منشیات لے کر جا رہا تھا، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شیر خان کنڈانی زخمی ہوا، گرفتار ملزم کے قبضے سے سفینہ گٹکا، پستول اور گولیاں برآمد کر لیں، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں