لاہور: ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ گلبرگ تھری سوئی گیس روڈ پر ہوا، ریل گاڑی کی زد میں آ کر ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ نسیم ولد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں