کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے: مریم نواز
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات، بہادری اور بے مثال عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا اور دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شجاعت اور غیر معمولی بہادری کا معترف ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور قوم اپنے شہداء کی لازوال خدمات اور ایثار کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔