ڈیرہ بگٹی: دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈیرہ بگٹی: (دنیا نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے

ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے 2 بھائی شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں