بھارتی والی بال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ: حکومت کا بھارتی ٹیم کو این او سی جاری

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی والی بال ٹیم کی پاکستان آمد کے معاملہ پر حکومت نے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کر دیے۔

وفاقی حکومت نے سپورٹس ڈپلومیسی کی طرف بڑا قدم بڑھاتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری کر دیے، بھارت نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپین شپ میں شرکت کرنا ہے، کاوا چیمپین شپ 22سے 29جولاٸی اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

چیٸرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے کہا کہ بھارت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کیلٸے پرامید ہیں جبکہ سینثرل ایشین والی بال چیمپین شپ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

واضح رہے کاوا چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، قازقستان، نیپال، افغانستان، سری لنکا، کرغزستان سمیت دیگر ٹیمیں حصہ لیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں