ومبلڈن ٹینس: ویمن کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک ایونٹ سے باہر

لاہور: (دنیا نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں ویمن کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، دفاعی چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کو تیسرے راؤنڈ میں فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں نمبر تھری سیڈڈ دفاعی چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کے خلاف فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا، ایلا نے ٹائی بریکر پر 9 کے مقابلے 11 پوائنٹس حاصل کیے، دوسرے سیٹ بھی سویٹیک 6، 2 سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

مینز سنگلز میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینووار نے امریکی حریف زیچری کو شکست دے دی، آسٹریلیا کے نمبر 5 سیڈڈ کھلاڑی ایلکس ڈی مینووار نے امریکی حریف زیچری کے خلاف 6، 2، 5، 7، 6، 2 اور 6، 4 سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں