ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای اور امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جارحیت میں ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے عصر حاضر کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ہے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے ذمہ دار قرار دیے جانے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں