رونالڈو کی ’بسم اللّٰہ‘ پڑھنے کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

میکسیکو: (ویب ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پنالٹی کک لینے سے قبل ’بسم اللّٰہ‘ پڑھتے ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کی مقبولیت بھی غیر معمولی ہے، جہاں وہ دنیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں، وہ اس وقت مبینہ طور پر اپنے آخری فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ایک حالیہ میچ کے دوران رونالڈو سے منسوب ایک لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

وہ گزشتہ کچھ سال سے سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس دوران ان کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے بعض ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ رہتے ہوئے مختلف ثقافتی اثرات قبول کیے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق حالیہ میچ میں پنالٹی لینے سے قبل رونالڈو کو ’بِسمِ اللّٰہ‘ پڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس منظر پر ان کے بعض مسلم مداحوں کی جانب سے خوشی اور جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس لمحے کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر مختلف صارفین نے اس عمل کو سراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ بِسمِ اللّٰہ کی طاقت، ایک اور نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر میں رو پڑا جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ رونالڈو نے دل جیت لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں