نواک جوکووچ ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لندن: (ویب ڈیسک) سربیا کے نواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں سابق چیمپئن نواک جوکووچ نے فرانسیسی کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کے خلاف پہلے 2 سیٹس 7، 5 اور 6، 4 سے جیتے۔
تیسرے سیٹ میں آرتھر رینڈرنیک نے کم بیک کیا اور جوکووچ کے خلاف 6، 1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریکر پر کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اساکا نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو شکست دی، ناؤمی اساکا کی جیت کا سکور 6، 1 اور 6، 3 رہا، اسی کے ساتھ ناؤمی اوساکا نے بھی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔