28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش
حب: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع حب میں محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی تقریباً 28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف کر دی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی 18 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ 200 کلوگرام آئس اور 600 کلوگرام چرس بھی تلف کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تلف کیے گئے سامان کی عالمی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 28 ارب روپے بنتی ہے۔
ڈی جی ایکسائز نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے انسدادِ منشیات کی کارروائیوں کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے گا۔