گوجرانوالہ: ماں نے بیٹوں اور بیٹی سے ملکر 4 سالہ بیٹی کو جلا ڈالا، چاروں گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) 4 سالہ بچی کو زندہ جلانے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ اروپ میں درج کرکے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کالے جادو اور جنات کے شبہ پر ماں نے دو بیٹوں اور بیٹی کے ساتھ ملکر 4 سالہ بیٹی کو آگ لگائی، مقدمے میں حقیقی والدہ لبنیٰ بی بی، دو بھائی منیب، حسیب اور بہن مزمل نامزد کرلئے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مرہا پر کالو جادو اورجنات ہیں، منیب نے بچی کی ٹانگیں، حسیب اور مزمل نے بازو جبکہ ماں بچی کا سر پکڑ کر چولہے پر جھلسا رہی تھی۔
پولیس اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تو بچی کو گیس چولہے پر جھلسایا جا رہا تھا، ملزمان نے مزاحمت کی تاہم چاروں کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شدید جھلسی ہوئی 4 سالہ مرہا کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔