شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 2 زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ اورنگی ٹاؤن 10 نمبر کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ فیصل عباسی کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی شناخت فہد جمالی اور فہد عباسی کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد معلوم ہوں گے، ملزموں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں