کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، کزن شدید زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق جیکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار کر روند ڈالا، موقع پر موجود مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی پولیس اور فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر ٹینکر کو مکمل جلنے سے بچایا۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت بائیس سال کے محمد اکرم اور زخمی کی عبدالشکور کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

متوفی کے کزن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈمپر مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ان کے لئے الگ سے ٹریک بنایا جائے۔۔

متوفی محمد اکرم دو بچوں کا باپ، ضلع خیرپور کا رہائشی اور بی بی اے کا طالب علم تھا، زخمی ہونے والا عبدالشکور متوفی کا کزن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں