چمن میں پولیس وین سے قیدی فرار، شہر بھر میں ناکہ بندی
چمن: (دنیا نیوز) قندہاری بازار میں پولیس وین سے ایک قیدی پولیس کی تحویل سے فرار ہو گیا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔