امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی پیدائشی شہریت محدود کرنے کی کوشش مسترد کر دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی شہریت محدود کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے تقریباً تمام بچوں کو آئین کے تحت شہریت کا حق حاصل رہے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 3 ووٹوں سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سنایا، عدالت نے واضح کیا کہ والدین کی امیگریشن حیثیت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر آئین سے متصادم اور غیر آئینی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چیف جسٹس جان رابرٹس نے اکثریتی فیصلہ تحریر کیا، جس میں 1898 کے تاریخی مقدمے امریکا بمقابلہ وونگ کم آرک کا حوالہ دیتے ہوئے پیدائشی شہریت کے آئینی اصول کو برقرار رکھا گیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑا قانونی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں