پیدائشی شہریت پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹرمپ کی تنقید، کانگریس سے قانون سازی کا مطالبہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مایوس کن ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیدائشی شہریت کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، بلکہ قانون سازی کے ذریعے بھی اس نظام کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ آج ہی پیدائشی شہریت کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر کام شروع کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیدائشی شہریت کا موجودہ نظام امریکا کے لیے مہنگا اور غیر منصفانہ ہے، اس لیے اس میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے قانون سازی کی صورت میں کانگریس کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔