کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گذشتہ ہفتے 21 مقابلے ہوئے، مقابلوں کے دوران 03 ڈکیت ہلاک 22 زخمی ڈاکوؤں سمیت 34 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 738 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 17 کلو 681 گرام چرس، 02 کلو 59 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 100 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 32 موٹرسائیکلیں اور 01 بڑی گاڑی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں