نواب شاہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 ساتھی فرار

نواب شاہ: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدے اٹھائے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نواب شاہ کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت اعجاز چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس ہیڈ کانسٹیبل اے ڈی سولنگی کے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا جس پر 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں