گلگت بلتستان اسمبلی: نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب مؤخر

گلگت بلتستان:(دنیا نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی میں یکم جولائی کو ہونے والی نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب مؤخر کر دی گئی۔

نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے تقریب مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے، جس کے پیشِ نظر تقریب کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور دوسری مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں