خانقاہ ڈوگراں کے قریب کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق، تین بچے زخمی
حافظ آباد : (دنیا نیوز) خانقاہ ڈوگراں کے قریب کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار سوات سے آرہی تھی ، ٹائر برسٹ ہونے سے کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ عمران اور 40 سالہ فرح شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی مدد دے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔