اسرائیلی فوج جنوبی شام کے بفر زون میں داخل، مزاحمت پر متعدد شامی شہری شہید

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج جنوبی شام کے بفر زون میں داخل ہو گئی جہاں مزاحمت پر متعدد شامی شہری شہید ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مزاحمت پر کئی شامی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے علاقے سے خطرات ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل شام کے 235 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض ہے، درعا میں اسرائیلی فوج مزید پیش قدمی کر رہی ہے جہاں نئی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے، سریہ جملہ کے قریب دوسری چیک پوسٹ بھی قائم کر دی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں