ایران کا بحرین اور کویت میں 8 امریکی فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں 8 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں ان کارروائیوں کو سِرک اور قشم میں ایرانی تنصیبات پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی جوابی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی دفاعی صلاحیت اور ردِعمل کی واضح مثال ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں