پاکستان کا تجارتی خسارہ چار سال کی بلند ترین سطح پر، درآمدات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 39 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران ملکی درآمدات 19 فیصد بڑھ کر 69 ارب 59 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات 6.2 فیصد کمی کے بعد 30 ارب ڈالر تک محدود رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2026 کے دوران درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 6 ارب 76 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ برآمدات 17.2 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 23 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2026 کے مقابلے میں جون 2026 کے دوران تجارتی خسارہ 75 فیصد بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔