سکھر میں ٹرین کی کار کو ٹکر، سابق ڈی ایس پی بھائی سمیت جاں بحق

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں کھلے ریلوے پھاٹک پر ہُوجمالو ٹرین نے ایک کار کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق ٹرین کی شدید ٹکر سے کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ حادثے میں کار میں سوار ریٹائرڈ ڈی ایس پی دریاء خان جتوئی اور ان کے بھائی عارب جتوئی شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں