سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 91 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 5 ارب 51 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ ڈالر اضافے کیساتھ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔