جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو پہلے دن سے ہی دشمن پر کوئی اعتماد نہیں تھا اور جنگ بندی کے باوجود ملک خود کو حالتِ جنگ میں سمجھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے آغاز پر ہی دشمن پر عدم اعتماد کا واضح اعلان کر دیا گیا تھا، اس لیے جنگ بندی کو ہرگز غفلت کا سبب نہیں بننے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور ملکی دفاعی استعداد میں مزید اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں