محکمہ موسمیات پاکستان نے اہم تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات پاکستان نے ایک اور اہم تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
عالمی موسمیاتی تنظیم نے پاکستان کی 8 ہائیڈرولوجیکل مشاہدہ گاہوں کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی ہائیڈرولوجیکل مشاہدہ گاہوں کو 100 سال سے زائد عرصے تک مسلسل خدمات فراہم کرنے کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔
عالمی موسمیاتی تنظیم کی جانب سے محکمہ موسمیات پاکستان کو تعریفی اسناد اور براس پلیٹس سے بھی نوازا گیا، اس کامیابی کو موسمیاتی اور آبی مشاہداتی نظام میں پاکستان کے مؤثر کردار کا عالمی اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔