تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب نے کاہنہ سانحے کو سماجی قتل قرار دے دیا
لاہور: (دنیا نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) پنجاب نے کاہنہ سانحے کو سماجی قتل قرار دے دیا۔
ٹی ٹی اے پی پنجاب کے مطابق کاہنہ سانحے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے، 14 بچوں کی ہلاکت حادثہ نہیں بلکہ ریاستی غفلت کا نتیجہ ہے۔
userfiles/Guidance letter(1).pdf
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ غریب بچوں کیلئے محفوظ تعلیمی سہولیات نہ ہونا افسوسناک ہے، سانحہ کاہنہ پاکستان میں طبقاتی تقسیم کی عکاسی کرتا ہے۔