فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ کا کم بیک! کانگو کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اٹلانٹا:(دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کا آغاز ڈی آر کانگو نے شاندار انداز میں کیا اور ساتویں منٹ میں برائن سیپینگا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، پہلے ہاف کے اختتام تک ڈی آر کانگو کو 0-1 کی سبقت حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے سٹار اسٹرائیکر ہیری کین کے دو شاندار گولز کی بدولت میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انگلینڈ نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں