اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور امریکا ایران کے ساتھ ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے، معاہدے سے متعلق مذاکرات بھی بدستور جاری ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کامیاب ہو یا ناکام، ایرانی جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں