امریکا اور ایران کے درمیان ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق، عرب میڈیا
دوحہ: (دنیا نیوز) عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران نے مذاکرات کے دوران یہ شرط رکھی تھی کہ ہر مرحلے پر پیشرفت کے ساتھ 3 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔
عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی عمان کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کے وفود مزید مشاورت کے لیے اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آج دن کے آغاز میں ہی شروع ہو گئے تھے، جن میں قطر اور پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔