اکوڑہ خٹک میں سابق افغان مہاجر کیمپ سے 7 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد

نوشہرہ : (دنیا نیوز) اکوڑہ خٹک میں سابق افغان مہاجر کیمپ سے 07 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی

ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک عدنان اعظم نے بتایا کہ آکوڑہ خٹک سابق افغان مہاجر کیمپ "شنہ ونہ" کے مقام پر ایک مشکوک بوری پڑی ملی، پولیس نے مشکوک بوری کو تحویل میں لے لیا۔

ڈی ایس پی عدان اعظم کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا، مشکوک بوری سے ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ کا وزن تقریباً 07 کلو گرام تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ کو محفوظ طریقے سے قبضے میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں