آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا مدینہ مارکیٹ کا دورہ، تاجر برادری کا خیر مقدم

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے مدینہ مارکیٹ مظفرآباد کا دورہ کیا، انہوں نے تاجروں اور شہریوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر تاجر برادری نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے دورے کا خیر مقدم کیا۔

مظفرآباد کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں، آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے تاجروں سے کاروباری سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق مدینہ مارکیٹ سمیت پورے شہر میں معمولاتِ زندگی بحال اور شہریوں کی آمدورفت جاری ہے، تمام محب وطن کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان بھی کشمیر سے محبت کرتا ہے، آزاد کشمیر کی غیور عوام نے کسی بھی قسم کے انتشاری جتھے کو مسترد کر دیا۔

آزاد کشمیر کے شہریوں نے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کر انتشار پسند عناصر کے مذموم ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں