سردار تنویر الیاس کی نئی سیاسی اُڑان بھرنے کے لیے تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نئی سیاسی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کیے ہیں، ان کی پارٹی میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ پرانے دوست اگر پارٹی میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں