راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار ہونے والا ایک اور مفرور ملزم گرفتار
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس نے ایک اور مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم شاہ میر اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث تھا، ملزم شاہ میر کو سہالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
دوبارہ گرفتار کئے گئے مفرور حوالاتیوں کی تعداد 13 ہوگئی، آخری مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔