ترنڈہ محمد پناہ: پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ترنڈہ محمد پناہ: (دنیا نیوز) پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے موری چک 120 پر ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، گرفتار ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ نوید ڈایا کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ڈاکو ڈکیتی اور چوری جیسے متعدد سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ نکلا۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کا گھیراؤ اور سرچ آپریشن جاری ہے، جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں