گجرات: بچوں کی لڑائی کے بعد صلح کے باوجود 4 بچوں کا باپ قتل

گجرات: (دنیا نیوز) بچوں کی لڑائی کے بعد صلح صفائی ہو جانے کے باوجود 4 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

تھانہ کنجاہ میں 5 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے، کنجاہ پولیس تاحال مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں