روس کے یوکرین پر حملے، 30 افراد ہلاک، 90 سے زائد زخمی

کیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین پر مزید حملے کر دیئے، حملوں میں 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 90 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا، روسی حملے میں تقریباً 130 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ادھر روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں فوجی و توانائی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں