آزاد کشمیر الیکشن: 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ
مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے۔
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ 24 سیاسی جماعتوں میں انتخابی نشانات تقسیم کر دیے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ الاٹ ہونے والے نشانات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو ’ تیر‘، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ’شیر‘، جماعت اسلامی کو “ترازو” جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو ’گھوڑا‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن کے مطابق یہ عمل آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مکمل کیا۔