لاہور: چھت گرنے کا معاملہ، 7 سالہ ابوبکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت گرکر جاں بحق ہونے والے سات سالہ ابو بکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
ابوبکر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود میں مقامی قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔
اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی، ابوبکر سکول پڑھنے گیا تھا، کچھ دیر بعد سکول والوں نے کال کردی کہ ابو بکر گھر پہنچ گیا، چچا احسن اور باپ نے بتایاکہ نہیں پہنچا۔
چچا کے مطابق ابوبکر اس وقت تک چھت گرنے کی منوں مٹی کے نیچے دب چکا تھا چچا، جب ہمیں اطلاع ملی تو بچے کی موت واقع ہو چکی تھی، میٹریل ناقص اور لینٹر جلدی کھولا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور لاش لینے کے لیے بھی ہمیں ذلیل کیا گیا، لاہور ہسپتال والوں اور پولیس نے بارہ گھنٹے بعد لاش دی۔
لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ رات گئے رائے اشرف کی مدعیت میں مقدمہ مالکن نازیہ اور ٹھیکیدار حاجی اشرف کے خلاف درج کرلیا تھا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ سکول مالکن نازیہ کو حراست میں لے رکھا ہے اور ٹھیکیدار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
لاہور سکول کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا م جاری ہے۔