فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے

تہران: (دنیا نیوز) پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔

تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا اور وزیر داخلہ سکندر مومنی و دیگر حکام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایران کے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پاکستان سے اعلیٰ سطح کے کئی وفود آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔ 

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری اور وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بھی ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں