صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جاری بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس کی سائیڈ لائن میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انقرہ میں شام کے صدر احمد الشرع سے بھی ملاقات ہوگی، نیٹو ممالک کا اجلاس 7 سے 8 جولائی کو ترکیہ کے شہر انقرہ میں ہو رہا ہے۔