اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: صدر اردوان

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔

ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکھ کا سانس لیا ہے، اور اس پیش رفت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید پیدا کی ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ دوبارہ پورے خطے کو جنگ، تباہی اور خونریزی کی طرف دھکیل دے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں