وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید رہبرِ اعلیٰ کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

اپنے بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے پوری زندگی عوام کی خدمت، قومی خودمختاری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام کے لیے وقف کیے رکھی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ایرانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور حکومت ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہید امام کے افکار و اہداف کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب قدس فورس کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے جدوجہد کیم انہوں نے کہا کہ شہید رہنما کے نظریات اور اصول آئندہ نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ رہیں گے۔

ایرانی نائب صدر نے بھی شہید رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے احکامات اور رہنمائی پر عمل کرنا ہر ذمہ دار عہدیدار اور ہر ایرانی شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی، قومی وحدت اور استحکام کے لیے شہید رہبرِ اعلیٰ کی تعلیمات پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک کے بنیادی قومی مفادات، خودمختاری اور عوامی خدمت کے سفر کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں