عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے وفود کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے وفود نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور اسرائیلی کارروائیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حزب اللہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، لبنان میں جاری پیش رفت اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں