اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، اسرائیلی فوج کے غزہ میں ڈرون حملے میں دو افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے السمر میں ڈرون حملے کئے، غزہ کی ایمبولینس اور ہنگامی امدادی سروس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ حملہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع علاقے السمر میں کیا گیا۔

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں مسلسل اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں