گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں دس سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
نامعلوم ملزموں نے دس سالہ شعب کے پیٹ کو چاک کر دیا، آنتڑیاں باہر آگئیں، بچے کی لاش سیج کالر گورنمنٹ سکول کے قریب سے برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، امدادی ٹیمیوں کو بھی طلب کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بچے کو بے دردی سے قتل کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہیں کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔