بابر اعظم کا ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹر ویو میں کہا کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا، سیکھنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے، نوجوانوں سے بات کر کے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میری توجہ تین چیزوں پر ہے، ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس، ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں