حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں خالد نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔