ڈجکوٹ :بجلی چوری کرنے والا شہری پکڑاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں فیسکو کی ٹیمیں معمول کی کارروائیوں میں مصروف تھیں کہ اس دوران ایک شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔